’سرفراز جارح مزاج اور مثبت پلیئر ہے‘

May 11, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز جتنا اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کریں گے اسکا ٹیم کو فائدہ ہوگا، وہ جارح مزاج اور مثبت پلیئر ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ بڑے ایونٹ میں پلیئرز کو محنت کرنا ہوگی کیوں کہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو ہمیشہ مشکل ہوئی ہے لیکن ٹیم میں صلاحیت ہیں کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بنائیں ۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ وہاب ریاض اور عامر کی حمایت کی، انہیں ٹیم میں ہونا چاہئے۔