نشوا ہلاکت کیس، اسپتال کے مالک عدالت میں پیش

May 11, 2019

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دارالصحت اسپتال میں نشوا ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت دارالصحت اسپتال کے مالک سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کےتفتیشی افسرکی جانب سے حتمی چالان کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے انہیں 7 روزکی مہلت دے دی۔

پولیس کے مطابق کیس میں نرس ثوبیہ سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔