پیٹرول کم ڈالنے پر عوام کے احتجاج پر فائرنگ کرنے والا گارڈگرفتار

May 12, 2019

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر پیٹرول پمپ کے گارڈ کی طرف سے فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے سیکیورٹی گارڈ اور مینیجر کو حراست میں لے لیا۔

شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب پیٹرول پمپ پر صارفین کی پمپ کے عملے اور گارڈ سے تلخ کلامی کے بعد گارڈ نے ہوائی فائرنگ کردی جبکہ پمپ کا عملہ منیجر اور گارڈ بھی صارفین سے دست و گریباں ہوگئے، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس نے کارروائی کرکے پمپ کے مینجر اور سیکیورٹی گورڈ کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ان زیرحراست افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔