انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے

May 13, 2019

برازیل میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شکست کے بعد قومی پہلوان انعام بٹ واپس وطن پہنچ گئے، ان کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پہلوان انعام بٹ نےبیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانعام بٹ کا کہنا ہے کہ ریفری نے ان کےخلاف غلط فیصلہ دیا جس کی شکایت ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کو کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے انعام بٹ جانبدارانہ امپائرنگ کے سبب ریوڈی جنیرو میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے سلور میڈل کے ساتھ سان ڈیاگو میں رواں برس شیڈول ورلڈ بیچ گیمز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔