’’امریکی پابندیوں کے باعث سخت دباؤ میں ہیں‘‘

May 13, 2019

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک ایسے سخت دباؤ کا شکار ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کی پابندیوں نے معاشی صورت حال کو عراق کے ساتھ جنگ کے دوران معاشی حالات سے بھی ابتر بنا دیا ہے۔

انہوں نے ملک میں سیاسی طاقتوں سے پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ امریکی دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنا ممکن نہیں، ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔