’’حکومت نے IMF کے پاس ملکی خود مختاری گروی رکھ دی ہے‘‘

May 13, 2019

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔

مریم نوازنے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدہ مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، نا اہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے، جبکہ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ معیشت کے تمام شعبہ جات تباہی کے دہانے پرہیں، عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں، جبکہ اب تک تمام حکومتی تجربات بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔