انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں پہلی بار خاتون ریفری کا تقرر

May 14, 2019

اب مردوں کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں خاتون میچ ریفری کام کرے گی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تاریخ میں پہلی بار خاتون میچ ریفری بھارت کی جی ایس لکشمی کی تقرری کی گئی ہے۔ وہ فوری طور پر مردوں کے میچوں میں پوسٹنگ کی اہل ہوں گی۔

بھارت کی جی ایس لکشمی کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفری میں شامل کیا گیا ۔

آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلئیر پلوسک پہلی مرتبہ مردوں کے ون ڈے میچ میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔

لکشمی کی تقرری کے بعدآئی سی سی ڈویلپمنٹ امپائر پینل میں خواتین امپائرز کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ایلوئس شیریڈن کو پینل میں شامل کیا گیا ہے ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ51سالہ لکشمی نے پہلی بار2009 میں میچ ریفری کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔وہ خواتین کے ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میں میچ ریفری کی ذمے داریاں سنبھال چکی ہیں۔

لکشمی کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹنگ آئی سی سی کا مجھ پر اعتماد ہے اور میرے لئے اعزاز ہے۔میں کرکٹر اور میچ ریفری کا طویل تجربہ رکھتی ہوں امید ہے کہ مجھے اپنے تجربے سے فائدہ ہوگا۔