مولابخش چانڈیو کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر رد عمل

May 14, 2019

پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب بتائیں کن چوروں اور ڈاکوؤں کو عام معافی دے رہے ہیں، ملک پر عالمی ساہوکار کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور اپنے مالی سہولت کاروں کی خوشنودی میں لگے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر ہر چیز مہنگی کر کے جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں کو نوازنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم دی جا رہی ہے، خان صاحب کے بقول ایمنسٹی تو چوروں اورڈاکوئوں کو دی جاتی ہے، ایوان میں آکر بتائیں کہ کون سے چوروں اور ڈاکوؤں کو عام معافی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا اب بھی کہتا ہوں کہ ملک سے عمران خان کی حکومت ختم ہو چکی ہے، عمران خان کی حکومت کی کارکردگی انتقامی کارروائیوں اور مہنگائی تک محدود ہے۔

مولابخش چانڈیونے مزید کہا کہ خان صاحب جس طرح مہنگائی کر رہے ہیں جلد لوگ اُنہیں کرسی سے بھی اٹھا دیں گے، اس حکومت نے مہنگائی کی صورت میں جو تباہی کی ہے لوگ اسے خود نکال باہر پھینکے گے۔