حافظ سعید کے برادر نسبتی گرفتار

May 15, 2019

کالعدم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمان مکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس حکام نے عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیاہے، ان کے خلاف الزامات کی تفصیلات فی الحال شیئر نہیں کی جا رہیں۔

عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں، وہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر اور سیاسی و خارجہ امور کے نگران بھی ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق مولانا عبد الرحمان مکی نے کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔