’’آپ کے آئیڈیا میں دم ہوا تو سرمایہ ہم دینگے‘‘

May 15, 2019

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستانی شہریوں کو ان کے آئیڈیاز رجسٹر کروانے کی پیشکش کر دی، ساتھ ہی کہا ہے کہ آپ کے آئیڈیا میں دم ہوا تو سرمایہ ہم دیں گے۔


وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا ہے تو وزارت ِسائنس سے رجوع کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اس آئیڈیا سے متاثر ہوئےتو اسے 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ دیں گے۔