ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ، تخفیف غربت مقرر

May 16, 2019

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ثانیہ نشتر معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت مقرر کی گئی ہیں۔کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ وہ پہلی معاون خصوصی ہیں جنہیں وزیر مملکت کی بجا ئے وفاقی وزیر کے مساوی مرتبہ دیا گیا ہے۔