اضافی حج کوٹہ کی تقسیم60اور 40 کی شرح سے کر دی گئی

May 16, 2019

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے اضافی حج کوٹہ کی تقسیم60اور 40 کی شرح سے کر دی گئی ہے۔گورنمنٹ اسکیم کو 9936 کا اضافی حج کوٹہ ملا ہے جو قرعہ اندازی کے ذ ریعے ان عازمین حج کو دیا جا ئے گا جو ابتدائی قرعہ اندازی میں ناکام رہے تھے۔