خروٹ آباد میں دوگروپوں میں تصادم‘فائرنگ سے ایک شخص ہلاک‘3زخمی

May 16, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)خروٹ آباد میں دو گروپوں میں تصادم‘ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے مشتعل افراد نے ایک گودام کو آگ لگا دی۔ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی ٹائون میں بدھ کی شام افطاری سے قبل دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص عطا اللہ جاں بحق جبکہ سردار حاجی فقیر ٗ عبدالخالق اور الیاس شدید زخمی ہو گئےجبکہ مشتعل افراد نے ایک گودام کو آگ لگا دی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا ،جہاںضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ تصادم کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی کے پیش نظرپولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔