لکھپت جیل، آج نواز شریف سے ملاقاتوں کا دن

May 16, 2019

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی رشتے دار اور مسلم لیگ ن کے رہنما آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

جیل حکام کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مختص ہے، نواز شریف نے ملاقاتوں کی فہرست جیل حکام کو دے دی ہے، وہ آج جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ نواز شریف سے ملاقات کا وقت صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہے۔