پاکستان اسلامک کلچرل سنٹر دی ہیگ میں افطار پارٹی

May 17, 2019

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) رحمتوں برکتوں اور فضیلتوں والا ماہ صیام اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ ہالینڈ میں مساجد نمازیوں سے کچھا کھچ بھری ہوتی ہیں ،گزشتہ روز پاکستان اسلامک اینڈکلچرل سنٹر دی ہیگ کے کمیونٹی ہال میں آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن یورپ کے وائس چیئرمین کشمیر پیس کونسل نیدرلینڈ کے سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے قونصلر اعزاز خان ہالینڈ کے تمام شہروں سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، حاجی محمد صادق بٹ، چوہدری محمد سعید مہر اورشہزاد خان نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا پاکستان اسلامک اینڈکلچرل سنٹر کے خطیب حاجی محمد شفیق نے پاکستان کے استحکام ترقی خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔