شہباز شریف کی عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت 30 مئی تک ملتوی

May 17, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف سے کیسز کی انکوائریز سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔