اسٹیل مل براہ راست نجکاری کی فہرست میں نہیں آئے گی، حکومت

May 17, 2019

اسلام آباد (خبرایجنسی ،جنگ نیوز)وزیر نجکاری محمد بخش سومرو اداروں میں ماضی میں سیاسی مداخلت اور ناقص پالیسیوں پر برس پڑے اور کہاہے کہ ماضی میں پی آئی اے میں ایک چٹ پر نوکری دی جاتی رہی ،نوکری لیکر لوگ دفتر تک نہیں آتے تھے، پی آئی اے کے ایسے روٹ برقرار رکھے گئے جو نقصان میں تھے،اسٹیل ملز کا جلد ہی فنانشل ایڈوائزر مقرر کیا جائیگا،ہر ادارے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جانا چاہیے، اسٹیل مل براہ راست نجکاری کی فہرست میں نہیں آئے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس سید مصطفی محمود کی زیرصدارت ہوا جس میں ایس ایم ای بینک نے نجکاری پر بریفنگ دی ۔