پنجاب کے کئی شہروں میں سرچ آپریشن

May 17, 2019

پولیس اور حساس اداروں نے پنچاب کے کئی شہروں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حافظ آباد، چنیوٹ، وہاڑی اور بعض دیگر شہروں میں سرچ آپریشن کیے گئے، کوائف مکمل نہ ہونے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سیالکوٹ میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریش کے دوران بارہ مشتبہ افغانی باشندے گرفتار کر لیے۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ، ساہیوال، جہلم، منڈی بہاالدین میں لاری اڈوں، مسافر خانوں اور گھروں کی تلاشی لی گئی، تلاشی میں خواتین اہل کاروں نے بھی حصہ لیا۔