آئی سی سی نے اردو میں ایپ متعارف کرا دی

May 17, 2019

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی ایپ متعارف کرا دی ہے۔

اردو زبان سے واقفیت رکھنے والے کرکٹ کے شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پہلی بار ورلڈ کپ کی آگاہی کیلئے اردو زبان میں ایپ متعارف کرائی ہے۔

یہ ایپ شائقین کو لمحہ بہ لمحہ کرکٹ کی خبروں اور ان پر تبصروں سے آگاہ رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ٓئی سی سی نے صرف اردو ہی نہیں بلکہ ہندی اور بنگالی زبان میں بھی ایپس متعارف کرائی ہیں ۔