آسٹریا کے نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان اشٹراخے متنازع ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی

May 19, 2019

ویانا (نیوز ڈیسک)آسٹریا کے نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان اشٹراخے متنازع ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی ہو گئے ہیں۔ اشٹراخے نے چانسلر سیباستیان کُرس کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد بتایا کہ کُرس نے ان کا استعفی قبول کر لیا ہے۔