کراچی، پی آئی بی میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

May 19, 2019

کراچی کے علاقے پی آئی بی میں علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے دو دن میں پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا مگر 6 روز گزر جانے کے باوجود پانی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی۔

علاقہ مکینوں کو رمضان المبارک میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

پولیس اور انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔