مریم اور حمزہ اکٹھے زرداری ہائوس پہنچے

May 19, 2019

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور حمزہ شہباز اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے لیے ساتھ ایک ہی گاڑی میں آئے، حمزہ شہباز گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے اور مریم نواز ان کے برابر والی نشست پر بیٹھی تھیں۔

ویڈیو میں مریم نواز لیڈ کرتی نظر آ رہی ہیں بلاول بھٹو سے ابتدائی کلمات کا تبادلہ کرتے ہوئے بھی مریم آگے آگے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بلاول بھٹو سے مختصر رسمی گفتگو کے بعد مریم نواز، حمزہ شہباز کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر انھیں آگے بلاول کی طرف بڑھاتی ہیں جس کے بعد وہ بلاول سے مصافحہ کرتے ہیں۔

ڈائننگ ہال میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو اپنی برابر والی نشست پر بٹھایا جب کہ حمزہ شہباز بلاول سے ذرا فاصلے پر بیٹھے نظر آئے۔

اس دوران مریم کافی ایکٹو نظر آ رہی ہیں اور کسی معاملے پر اظہارِ خیال بھی کر رہی ہیں، جبکہ حمزہ کی باڈی لینگوج سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کچھ کھوئےکھوئے سے ہیں۔

ایک موقع پرحمزہ شہباز اپنی گردن بھی کچھ اس طرح دوسری طرف گھماتے دکھائی دیتے ہیں جیسے محفل انھیں بہت زیادہ محظوظ نہیں کر پا رہی ہے یا پھر وہ خود اس میں زیادہ متحرک نہیں ہو پا رہے ہیں۔