دریائے سندھ، ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں

May 20, 2019

دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں، آج 3 خواتین اور 2 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق مزید 5 لاشیں ملنے کے بعد کشتی اُلٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی، جبکہ واقعے میں 6 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈوبنے والے 3 افراد کی لاشیں اور 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا، امدادی کام آج دوسرے روز دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتےکی شام طوفانی ہوائوں سےکشتی الٹ گئی تھی، جس سے 14 افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک بچے اور2 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی تھیں اور 6 افراد کو نکال کر ڈوبنے سے بچا لیا گیا تھا، جبکہ باقی بچنے والے 5 افراد کی لاشوں کو آج نکال لیا گیا۔

ڈوبنے والوں کے نکالنے کے لیے کیے جانے والے ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے غوطہ خوروں کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔