فیصل آباد، روئی کے گودام میں آتشزدگی

May 20, 2019

فیصل آباد میں کاٹن فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپےمالیت کی روئی کی گانٹھیں جل گئیں۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق سمندری روڈ پرواقع فیکٹری کےگودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےلگی۔

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی6 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔