بھارتی کمسن لڑکی کا قتل یا گھر والوں کی لاپرواہی ؟

May 20, 2019

ہمارے ہاں اکثرایسا ہوتا ہے کہ خاندان والے کسی تقریب میں جاتےہوئےگھر کو باہر سے تالا لگادیتے ہیں اور کوئی نہ کوئی گھر کے اندر موجود ہوتاہےمگر اکثر یہ عام سی بات حادثات میں بدل جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی میں واقع سبربن داداڑ کے پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں پیش آیا جہاں16 سالہ شراوانی چون کی آگ لگنے سے مو ت واقع ہو گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شراوانی چون اپنے کمرے میں سو رہی تھی جبکہ اُس کے گھر والے سمجھے کے شراوانی اپنے کمرے میں پڑھ رہی ہے اور اُس کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑےگی، شراوانی کی فیملی نے شراوانی کے کمرے سمیت گھر کو لاک کیا اور ایک شادی میں شرکت کے لیے چلے گئے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ 1بج کر 45 منٹ پربھڑکی اور داداڑ پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں موجود 5 منزلہ عمارت کی تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کے نمائندے نے تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کے شراوانی کا کمرہ اند سے لاک تھا جبکہ کمرے سے مٹی کے تیل کی ایک خالی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ کے نمائندے نے مزید بتایا کہشراوانی کو مقامی اسپتال لے جایاگیا مگر وہ آگ سے بُری طرح سے جھلس چکی تھیں، ڈاکٹرز نے شراوانی کو داخل کرنے سے منع کر دیا اور اُ ن کی موت کی تصدیق کی۔

شراوانی کے والد وکولا پولیس اسٹیشن میں نائک پولیس تعینات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کافی نقصان ہوا ہےاور شبہ ہےکہ اپارٹمنٹ میں نصب ایئر کنڈیشنڈمیں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ لگی جس نے سارے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

معاملےکی مزید تفتیش جاری ہے اور اپارٹمنٹ سے بر آمد ہونے والی مٹی کے تیل کی بوتل کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔