میری نظر بندی ’محدود جگہ تک پابند کردینا‘ ہے، سی ایف او ہوا وے

May 21, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) ہوا وے کی چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) مینگ وین ژو نے وینکور میں اپنی نظر بندی کو ’محدود جگہ تک پابند کردینا‘ بیان کیا ہے جیسا کہ انہوں نے اپنے گزشتہ 6 ماہ چھ بیڈروم، کئی لاکھ ڈالر کے کینیڈین گھر میں گزارے۔ 47 سالہ مینگ کو اعلیٰ وکلاء تک رسائی حاصل ہے اور وہ وینکور میں اگرچہ پابندیوں کے ساتھ آزانہ گھومتی پھرتی ہیں ۔ ہوا وے ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے ارب پتی بانی رین ژین فیئی کی بیٹی مینگ کو دسمبر میں امریکی وارنٹ پر وینکور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا ۔