متعدد ٹرینو ں کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر رکنے کی اجازت

May 21, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام، پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ٹرین، پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل اور لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ٹرین کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آتے جاتے رکنے کی تاحکمِ ثانی اجازت دے دی ہے۔