سمندر سے تو تیل نہیں نکلا حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا:شاہد محمود

May 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ کے سینئر رہنماشاہد محمود خان نے کہا ہے کہ خطہ کے تمام ملک ترقی کر رہے ہیں پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنا گریٹ گیم کا حصہ ہے، پاکستان پر ایسی نااہل ٹیم مسلط کر دی گئی ہے جس نے ملکی ترقی کو بریک لگا دی موجودہ حکمران اگر مزید اقتدار میں رہے تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے سمندر سے تو تیل نہ نکلا لیکن حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا ۔