’امریکا نے پوری دنیا سے افغانستان میں لوگ جمع کیے‘

May 21, 2019

پیپلزپارٹی کےسینیٹررحمان ملک نے کہا کہ80 کی دہائی میں امریکانےپوری دنیا سے افغانستان کے لیے لوگ اکٹھے کئے، انہیں سوویت یونین کےخلاف استعمال کیا اور اپنے مقاصد پورے ہونے کے بعد چھوڑ دیا۔

رحمان ملک نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب،یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہری اور 10 ہزار سے زائد فوجی جوان شہید ہوئے، بین المذاہب ہم آہنگی دہشت گردی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔