سینئرسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے ملاقات

May 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) سینئرسٹاف ایسوسی ایشن کے ایک وفد نےحافظ عبدالناصر کی صدارت میں سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے ملاقات کی اور ایجنڈے کے مطابق اساتذہ کی مستقلی، تنخواہوں کی بندش، ترقیاں، اختیارات کی تقسیم ، تبادلوں کے اختیارات بارے مذاکرات کئے ،ملاقات میں سپیشل سیکرٹری سکول پنجاب نےاساتذہ کے تحفظات فوری دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ وفد نے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا قیوم سے بھی ملاقات کی اور ٹرانسفر کی مدت میں کمی کو سراہا اور کہا کہ اس سے اساتذہ کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔