’عالیہ بہترین ادکارہ ہیں، مجھ میں ٹیلنٹ نہیں ‘

May 22, 2019

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے دبنگ اداکار سلمان خان نے تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئےکہا ہے کہ عالیہ بھٹ بہترین ادکارہ ہیں جبکہ مجھ میں ٹیلنٹ نہیں ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان اور عالیہ بھٹ بھارتی فلم ڈائریکٹرسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ انشاءاللہ ‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔عالیہ بھٹ سے متعلق سلمان خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ ہیں جبکہ مجھ میں ٹیلنٹ نہیں ہے۔ عالیہ بھٹ نےبہت کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنایا اور یہ کسی اور کی محنت نہیں ہے۔

فلم باڈی گارڈ کے ہیرو نے مزید کہا کہ ’جو بولے ہم نے عالیہ بھٹ کو بنایا ہے، اُس پر یقین نہیں کریں۔‘

سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم ’انشاءاللہ ‘ کے لیے دونوں اداکار پُر جوش ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اس سے متعلق عالیہ بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا کہ ’ جب میں 9 سال کی تھی تب پہلی مرتبہ سنجے لیلا بھنسالی کے آفس گھبراتے ہوئےگئی تھی، یہ امید کرتے ہوئے کہ سنجے لیلا کی آنے والی فلموں میں کبھی میں بھی کام کروں گی۔

عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ’میں بہت لمبے عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی۔‘

واضح رہے کہ سلمان خان اور عالیہ بھٹ کی عمر میں 26 سال کا فرق ہےجس کے سبب دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔