چارلی چپلن (ڈمی) کی آج ”خبرناک“ آمد

May 24, 2019

کراچی (جنگ نیوز) معروف کردار چارلی چپلن (ڈمی) جمعہ کو ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) چارلی چپلن کا کہنا تھا کہ تین بیویوں سے نہیں ڈرا تو شیر سے کیسے ڈرتا؟۔ پروگرام میں جو دیگر موضوعات زیر بحث ہوں گے اُن میں ”بھکاریوں کے نت نئے اور جدید انداز، چارلی کی بیوی حسد کی آگ میں کیوں جلی، ورجینیا کس کو چارلی سمجھ کر پیار کرتی رہی اور ہاتھی مر کے سوا لاکھ جبکہ چارلی چھ لاکھ کا “ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔