خیبر پختونخوا ، پولیو کے مزید 2کیس ، ملک بھرمیں متاثرہ بچوں کی تعداد19 ہو گئی

May 24, 2019

پشاور (نمائندہ جنگ) قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق کر دی دونوں کیس ڈیرہ اسماعیل خان اور ضم قبائلی شمالی وزیرستان سے سامنے آئے ہیں۔ملک بھرمیں متاثرہ بچوں کی تعداد19 ہو گئی،ڈی آئی خان کی یونین کونسل ڈھپ شمالی، تحصیل پہاڑ پور کی 12 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ضلع ڈی آئی خان کی یونین کونسل ڈھپ شمالی، تحصیل پہاڑ پور کی 12 سالہ بچی کے نمونے تجزیئے کےلئے 13 مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھےجن میں پولیو وائرس کی تصدیق کرلی گئی ہے۔