یوکرین کا روس سے مذاکرات کیلئے عوامی سروے کا فیصلہ

May 25, 2019

کیف(اے پی پی) یوکرین کے نئے صدر وولودومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے عوامی رائے کو اہم خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مذاکراتی عمل کے لیے ہر ایک یوکرینی شہری کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک عوامی سروے کی تجویز دی ہے جس میں عوام سے روس کے ساتھ امن سمجھوتوں کے برقرار رکھنے کا سوال پوچھا جائے گا۔ زیلینسکی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں یہ واضح کیا گیا کہ اس معاملے پر عوامی رائے پر عمل کرنا حکومت کے لیے لازم نہیں ہو گا۔