نیب راولپنڈی نے ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات مزید تیز کر دیں

May 26, 2019

راولپنڈی(صباح نیوز) نیب راولپنڈی آفس نے ایل این جی اسکینڈل کے حوالہ سے تحقیقات مزید تیز کر دیں۔ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈایریکٹر اوگرا عمران اختر کو مزید ریکارڈ کیلئے خط ارسال کر دیا گیا۔ ایل این جی کے ریٹ سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ریکارڈ 30مئی تک نیب راولپنڈی میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔