مودی نئے دور کا ہٹلر ،خطے میں سلامتی کیلئے خطرات بڑھ گئے،رحمٰن ملک

May 27, 2019

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ اور سینٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک کا کہنا ہے کہ مودی نئے دور کا ہٹلر ،خطے میں سلامتی کیلئے خطرات بڑھ گئے،بھارت میں مسلمانوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ، عالمی برادری اقلیتوں کی نسل کشی کانوٹس لے،نریندر ا مودی کے آنے سے بھارت میں مسلمانوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیاکہ بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کانوٹس لے، اپنے بیان میں انہوں نےکہا کہ ہندو انتہا پسند بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے بھارت میں مسلمان اقلیت قطعی غیر محفوظ ہوگئی ہے ، بد قسمتی سے خطے میں سلامتی کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں، سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے بھارت میں تربیت یافتہ داعش کے دہشت گردوں نے کئے تھے، بھارتی الیکشن میں آر ایس ایس اورداعش نے مودی کی حمایت کی تھی، آنےوالے دنوں میں انڈیا نازی طرز کی حکومت بن کر ابھرے گا اور مودی نئے دور کے ہٹلر بنیں گے جس سے خطے میں امن کےلئے بہت سے خطرات پیدا ہوں گے،اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی اداروں کو بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا نوٹس لینا چاہیے۔