مودی والدہ سے آشیرواد لینے گجرات پہنچ گئے

May 27, 2019

لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسری بار وزیراعظم بننے والے نریندر مودی نے اپنی والدہ سے ملاقات کی اور ان سے آشیرواد لیا۔

نریندر مودی اپنی والدہ ہیرابین مودی کا آشیرواد لینے گجرات کے علاقے گاندھی نگرگئے، اس موقع پر انہوں نے گجرات میں ایک ریلی سے خطاب بھی کیا اور اپنی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

گجرات آمد کے موقع پر مودی کا کہنا تھا کہ ’’جس نےمجھے پالا ہے میں اس زمین پر واپس آیا ہوں، یہاں سے میرا کافی لگاؤ ہے۔‘‘

واضح رہے کہ 17ویں لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے زبردست کامیاب حاصل کی ہے جس کی وجہ سے نریندر مودی مسلسل دوسری بار بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہونے جارہے ہیں۔