کانگو میں کشتی کو حادثہ، 30 افراد ہلاک

May 27, 2019

افریقی ملک کانگو میں مسافروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، کشتی کے حادثے میں ڈوب کر 30 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

کشتی کو حادثہ کانگو کی ایک جھیل میں پیش آیا، حکام نے اب تک جھیل سے 30 افراد کی لاشوں کو نکالنے کی تصدیق کی ہےجن میں 12 خواتین، 11 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کشتی میں ساڑھے تین سو سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 183افراد کو بچایا جا سکا ہے۔

کانگو کی جھیل میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ ہفتے کی رات کو پیش آیا تھا۔