کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ

May 31, 2019

کراچی کے مختلف علاقوں میں طاق رات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ اور جی میں رات 12 بجے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ گلستان جوہر بلاک 19میں 2 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اس کے علاوہ کورنگی پانچ جے ایریا اور اطراف میں گزشتہ شام سے بجلی نہیں ہے،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد سمیت شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے۔