رمضان میں شکارپور کا اچار دستر خوانوں کی زینت

June 01, 2019

رمضان المبارک کے دوران شکارپور کا اچار یہاں کے دستر خوانوں کی خاص طور پر زینت بنتا ہے، یہ اچار نہ صرف شکارپور میں بلکہ پورے ملک میں پسند کیا جاتا ہے، لوگ اسے سوغات کے طور پر احباب کو بھی دیتے ہیں۔

شکار پور کا اچار نہ صرف شکار پور بلکہ سندھ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران شکار پور کے شہری افطار کے وقت دسترخوان پر اچار کو ایک زینت سمجھتے ہیں، اس لیے افطار سے پہلے شکار پور میں دوسری اشیاء کی خریدو فروخت کے ساتھ اچار کی دکانوں پر بھی خوب رش نظر آتا ہے۔

اچارفروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران اچار کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شکارپور کے اچار کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

رمضان کے دوران اچار کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے ،یہ شکار پورشہر کی اہم سوغات ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بھیجا جاتا ہے۔

شکارپور میں افطار کے دوران اچار پلیٹوں میں بھر کر دستر خوان پر رکھا جاتا ہیں جسے بڑے اور بچے سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں یہ ہاضمے کا سبب بھی بنات ہے۔

بچوں اور بڑوں کا کہنا ہےکہ اچار کے بغیر افطار کا مزا ہی کیا ہےاور شکارپور کے لوگ اچار کے بغیر افطار نہیں کرتے۔

یہ اچار تقسیم ہند سے قبل سے مشہور ہے، ماہ رمضان میں شکارپور کے لوگ ملک دیگر شہروں میں رہنےوالے اپنےدوستوں اور رشتے داروں کو تحفے کے طور پر بھی اچار بھیجتے ہیں۔

شکارپور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اچار افطار کے مزے کو نہ صرف دوبالا کر دیتا ہے بلکہ ہاضمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔