سمندروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

June 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت ، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر ہماری زمین کا دل اور پھیپھڑے ہیں کیونکہ یہ زمین پر استعمال ہونے والا چالیس فیصد تازہ پانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 75فیصد آکسیجن بھی پیدا کرتے ہیں جس سے ہم سانس لیتے ہیں۔

اس وقت سمندری پانی اور اس میں موجود نباتات اور حیوانات کو مختلف ملکوں کے ساحلی شہروں سے کیمیاوی اور دوسرے مضر اجزاء کا سامنا ہے جبکہ سمندروں میں ہونے والے حادثے بھی سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ خیال کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں سمندروں کے عالمی دن 2019کیلیے اقوام متحدہ نے’’صنف اور سمندر‘‘ کے موضوع کا انتخاب کیا ہے،یہ موضوع سمندرسے صنفی تعلق کے مختلف پہلوؤں کو اْجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔