Advertisement

میک اپ، ہیئر، لائٹ اور آئینہ، راؤنڈ 2، سشمیتا سین واپسی کیلئے تیار

June 11, 2019
 

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کافی عرصے سے پردہ اسکرین سے غائب ہیں مگر اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہیں۔وہ آخری مرتبہ 2010 کی بولی وڈ فلم ’نو پرابلم‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھیں، جس کے بعد وہ 2015 ایک بنگالی فلم میں بھی جلوہ گر ہوئیں، مگر صاف ظاہر ہے وہ بیشتر افراد نے نہیں دیکھی تھی-بس گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ کسی نیٹ فلیکس پروجیکٹ کا حصہ بن سکتی ہیں اور اب لگتا ہے کہ انہوں نے اس کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سشمیتا سین نے طویل وقفے کے بعد واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا ʼمیک اپ، ہیئر، لائٹ اور آئینہ، راؤنڈ 2، میں واپسی کی تیاری کررہی ہوں۔43 سالہ اداکارہ اتنے برسوں میں کافی حد تک میڈیا کی نظروں سے دور رہیں مگر گزشتہ سال وہ اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب انہوں نے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات استوار کیے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ انہیں اپنی اور روہمن شال کی شادی سے متعلق خبروں کا پتہ چلا، جن میں کوئی صداقت نہیں۔ سشمیتا سین نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں۔


مکمل خبر پڑھیں