کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ کے قریب گتا اور پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں کا مال جل گیا ہے۔
سندھ رینجرز کے جوان بھی ریسکیو آپریشن میں شامل تھے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔