سی پی او سے وکلاء وفد کی ملاقات

June 12, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور پنجاب بار کونسل کے ممبران نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنیوالوں میں غلام مصطفی کندوال صدر ہائیکورٹ بار ، سید تنویر حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار ، شہزاد میر جنرل سیکرٹری، پنجاب بار کونسل کی طرف سےقوسین حیدر مفتی ، سجاد اکبر عباسی ، واصف علی چودھری و دیگر شامل تھے اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن اور پنجاب بار کونسل کے ممبران نے سی پی او راولپنڈی کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کے قانونی معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں۔