مقبوضہ کشمیر: ایمنسٹی انٹر نیشنل کو کا م سے روک دیا

June 12, 2019

مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نےعالمی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سری نگر میں پروگرام کرنے سے روک دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پروگرام میں وادی میں نافذ بھارت کے کالے قوانین پر رپورٹ پیش کی جانی تھی۔

ترجمان ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق انتظامیہ نے تنظیم کو سری نگر میں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی۔

اجازت نہ ملنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سری نگر میں ہونے والا اپنا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو ”کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بغیر کسی الزام اور عدالتی پیشی کے گرفتاری“ کے عنوان سے سرینگر میں پروگرام کرنا تھا۔

قابض انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ وادی میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کے پروگرام کو روکنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے وادی میں جاری بھارتی بربریت کے حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا۔