بھارت میں دماغی بیماری سے 53 بچے ہلاک

June 13, 2019

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی لیچی کھانے سے بچے پراسراردماغی بیماری میں مبتلا ہوگئے،دس روز میں ہلاکتوں کی تعداد53 ہو گئی۔

خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا چالیس سے زائد بچےانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں،دماغی بیماری کو مقامی طور پر چمکی بخار کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لیچی میں پایا جانے والا زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے ۔

بہارمیں 2014 میں بھی اسی بیماری سے ڈیڑھ سو ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2008 اور 2014 کے درمیان اس بیماری سےاترپردیش، بہار میں 6 ہزار اموات ہوئی تھیں جب کہ 44 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے گرمی کی شدت بڑھتے ہی والدین کو بچوں کا خیال رکھنے کی ہدایات کی تھیں تاہم والدین کی جانب سے ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔