شراب لگے کپڑوں میں کیا نماز ادا کی جاسکتی ہے؟

June 14, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اگر کپڑوں پر شراب لگی ہوئی ہو تونماز اداکرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:۔ انگورکی کچی اورپکی شراب،کھجور اورمنقیٰ کی شراب،یہ چاروں شرابیں نجس ہیں اوران کی نجاست لعینہ ہے ،اس لیے اگر ان میں سے کوئی شراب کپڑوں پر لگے توکپڑے کوپاک کرناضروری ہے، ان چاروں کے علاوہ اگر کوئی اورشراب کپڑے پر لگی ہوتوشیخین کے نزدیک نماز ہوجائے گی، مگر امام محمد اورجمہور اہل علم کے نزدیک اسے بھی دھونا ضروری ہے اوراحتیاط اسی میں ہے کہ کپڑا دھولیا جائے۔