اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاری سے انتقام کا تاثر نہ جائے، عادل بھٹی

June 14, 2019

گلاسگو (نمائندہ جنگ) کونسل آف ہیومن رائٹس سکاٹ لینڈ کے صدر پروفیسر عادل بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میںسیاسی لیڈروں کی گرفتاریوں اور مقدمات سے انتقام کا تاثر پیدا نہیں ہونا چاہئے۔حزب اختلاف کے لیڈروں پر بنائے گئے کیسز ابھی صرف الزامات کی حد تک محدود ہیں اور ان کا ثابت ہونا ابھی باقی ہے، گرفتاریاں صرف جرم ثابت ہونے پر ہونی چاہئیں۔ منی لانڈرنگ کے متعلق ایف آئی آر میں درج ہےکہ بینکرز نے جعلی اکائونٹ کھولے اور اس میںزرداری کا نام بطور ملزم درج ہی نہیں اس کے ملزمان اسلم خان اور عارف خان ہیں۔ پروفیسر عادل بھٹی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میںخطاب کرنا چاہا، تو ڈپٹی سپیکر نے انہیںبولنے کی اجازت نہیںدی، پروفیسر عادل بھٹی نے مزید کہا کہ احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے اور ہر محکمے کا ہونا چاہئے۔