سی ویو کے ساحل پر4وھیلرمنی کار کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار

June 14, 2019


کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے سی ویو کے ساحل پر بدھ کو4وھیلر منی کار (ڈیزرٹ بائک) کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ،پویس نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالرحمٰن کے خلاف متوفی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ پولیس پہلے ہی درج کر چکی ہے ،جبکہ پولیس نے ٹھیکیدار سمیت 2 افراد کو بھی حراست میں لیا ہے ، پولیس نے مزید بتایا کہ 10 سالہ فرحان کی ہلاکت کے بعد سی ویو کے ساحل پر شام5 بجے کے بعد سے منی کار چلانے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔