دفاعی بجٹ کیوں کم کیا ؟سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزارت دفاع کے حکام طلب

June 15, 2019

اسلام آباد(پرویز شوکت)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں وزارت دفاع کی کارکردگی اور اس کی تنظیمی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے وزارت دفاع کے حکام کو طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ دفاعی بجٹ کیوں کم کیا گیا ۔کمیٹی نے افواج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات میں ملک و قوم کے جان و مال کو تحفظ دینے اور جانوں کے نذرانے دینے پر خراج تحسین پیش کیا،دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں شہید فوجیوں اور عام شہریوں کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔